• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 500 ڈگری سینٹی گریڈ کی آگ سے لوگوں کو ریسکیو کرنیوالا روبوٹ تیار

فوٹو بشکریہ چینی میڈیا
فوٹو بشکریہ چینی میڈیا 

چین نے 500 ڈگری سینٹی گریڈ کی آگ میں گھس کر لوگوں کو ریسکیو کرنے والا روبوٹ تیار کر لیا۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے ٹیان لینگ نامی جدید فائر فائٹنگ روبوٹ نے 500 ڈگری سینٹی گریڈ کی آگ میں ریسکیو آپریشن کرنے کی ٹریننگ کامیابی سے مکمل کی۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ 4 ٹانگوں والا یہ جدید روبوٹ حرارت برداشت کرنے والے حفاظتی لباس سے لیس ہے۔


سائنس دانوں کے مطابق ٹیان لینگ ایک وقت میں تقریباً دو منٹ تک آگ کے اندر کام کرسکتا ہے، اس میں آگ کے مرکز کا سراغ لگانے کے ساتھ ساتھ زہریلی گیسوں کی موجودگی کا پتہ لگانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

سائنس دانوں نے مزید بتایا کہ یہ روبوٹ خطرناک ماحول میں پھنسے افراد کی نشاندہی کر کے انہیں تلاش کرنے بھی میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ 

روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی کی اُمید ہے کہ مستقبل میں ٹیان لینگ کو عمارت میں فائر فائٹرز کے داخل ہونے سے پہلے آگ کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ 

یہ جدید روبوٹک ٹیکنالوجی ان مقامات پر ریسکیو کارروائیوں میں معاون ثابت ہو سکتی ہے جہاں شدید درجۂ حرارت اور زہریلی گیسوں کے باعث انسانی فائر فائٹرز کے لیے فوری طور پر داخل ہونا انتہائی خطرناک ہو۔

اس طرح امدادی ٹیمیں شدید گرمی، آگ کی شدت اور زہریلی گیسوں سے متعلق اہم معلومات پہلے حاصل کر سکیں گی اور ریسکیو اہلکاروں کو خطرے میں ڈالنے سے بچایا جاسکے گا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید