• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلے، رومن رینز نے مسٹر یونیورس کا ٹائٹل پھر جیت لیا

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں ہونے والے ریسلنگ کے بین الاقوامی مقابلے ڈبلیو ڈبلیو ای میں امریکی ریسلر رومن رینز نے مسٹر یونیورس کا ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کرلیا۔

ریسلنگ کے بین الاقوامی مقابلے رائل جوئل کے نام سے سعودی عرب کے  دارالحکومت ریاض میں جاری سیزن 21 کا حصہ تھی۔

ریسلنگ مقابلوں میں سعودی عرب اور امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مسٹر یونیورس کے لقب کے لیے امریکی ریسلر رومن رینز کے مقابلے میں ان کے ہم وطن بروک لیزنر تھے۔

سعودی عرب میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بعد سال 2018 میں بین الاقوامی معیار کے پہلے ریسلنگ مقابلے منعقد کیے گئے تھے۔

ریاض سیزن 2021 سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی منعقد کیے جارہے ہیں، جس کے دوران مختلف بین الاقوامی پروگرامز، مقابلے اور کنسرٹس منعقد ہوں گے جو مارچ 2022 تک جاری رہیں گے۔

تازہ ترین