• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار اراکین کو اغواء کرکے حبس بےجا میں رکھا گیا، ملک سکندر


بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے 34 اراکین کی حمایت حاصل ہے، چار اراکین کو اغواء کرکے حبس بےجا میں رکھا گیا ہے، دیگر اراکین اسمبلی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان حکومت کے ناراض اور اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی کا مشترکا اجلاس ہوا، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔

ملک سکندر نے مطالبہ کیا کہ گمشدہ اراکین اسمبلی کو فوری بازیاب کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے وزیراعلیٰ کامیاب ہوئے بھی تو ہم اسمبلی چلنے نہیں دیں گے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کا المیہ ہے کہ یہاں جمہوری اقدار کو پامال کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اراکین اور ان کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالاجارہا ہے، اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو اس کے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے۔

تازہ ترین