سرگودھا(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کورٹس سرگودہا کے پانچ ریڈرز ‘ ایک سٹینو گرافر ‘ دو نائب ناظر اور دو نائب قاصد اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ۔ ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا عبدالناصر تھے ۔ تقریب میں سینئر سول جج شکیل احمد سپرا اور سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ چوہدری محمد اکرم کے علاوہ درجنوں ملازمین نے شرکت کی۔ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں ملک خادم حسین ریڈر ‘ مختار احمد ضیا ء ریڈر ‘ صوفی محمد سلیم ریڈر ‘ ملک غلام محمد سٹینو گرافر ‘ شیخ عمر حیات ‘ ریڈر ‘ رانا محمد مشتاق نائب ناظر ‘ صوفی محمد ریاض نائب ناظر ‘ محمد اکرم نائب قاصد او رمحمد ریاض نائب قاصد شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالناصر نے کہا کہ ملازمین ججز صاحبان کے بازو ‘کان اورآنکھیں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے عدالتی نظام درست انداز میں چلتا ہے۔اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین کو تحائف دے کر رخصت کیاگیا۔