• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایتھنز ( نیوز ڈیسک) یونان کے جزیرے کریٹے کے ساحلوں کے قریب زلزلے کے طاقت ور جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملکی محکمہ ارضیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی۔ فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی،تاہم زلزلے کے باعث ساحلی علاقے میں ایک سڑک تباہ ہوگئی۔ زلزلے کا مرکز ملکی دارالحکومت ایتھنز سے تقریبا400 کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف سمندر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین