• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر پاکستان بنکنگ کویت طاہربشیر اور تنویر مرتضیٰ کی کونسلر قیصر عباس سے ملاقات

لندن(پ ر )صدر پاکستان بنکنگ و فنانس کویت طاہر بشیر اور پاکستان سے آئے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید تنویر مرتضی کی برٹش کونسلر قیصر عباس گوندل سے ملاقات۔ ملاقات میں معروف قانون دان محمد سہیل بابر خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کونسلر قیصر عباس گوندل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور برطانیہ کے سیاسی اور کاروباری مواقع کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت سے آئے ہوئے مہمان اپنے اپنے شعبوں میں کامیاب شخصیات ہیں اور ان سے مل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید تنویر مرتضی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور انشاءاللہ جلد عوام کو اچھی خبریں ملیں گی۔ پاکستان بزنس و فنانس کویت کے صدر طاہر بشیر نے کہا کہ ہم کونسلر قیصر گوندل کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں برطانیہ میں مختلف سیکٹرز میں انوسٹمنٹ کے مواقعوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ہم برطانیہ کے سیاسی نظام اور کو نسلر قیصر گوندل کی خدمات کے معترف ہیں۔ معروف قانون دان محمد سہیل بابر نے کہا کہ برطانیہ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ملاقات کے بعد مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی۔
تازہ ترین