• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبا بخاری نے آریز احمد کو اپنی محبت قرار دیدیا

کراچی (آئی این پی) ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آریز احمد کو اپنی محبت قرار دے دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران اداکارہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ سنگل نہیں ہیں بلکہ جلد ہی شادی بھی کرلیں گی۔حبا بخاری کے اس انکشاف کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر حبا بخاری کے منگیتر کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں ایسے میں ساتھی اداکار آریز احمد سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے انہیں محبت قرار دیا تھا۔اپنے سوال و جواب کے سیشن میں ہی انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے منگیتر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہی ہے اور کافی لوگ انہیں جانتے بھی ہیں۔واضح رہے حبا بخاری اور آریز احمد ڈرامہ سیریل تڑپ اور بھولی بانو میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

تازہ ترین