• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، روہنگیا مہاجر کیمپ میں مدرسے پر حملے میں 7 افراد جاں بحق

ینگون (جنگ نیوز )بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں واقع مدرسے پر حملے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر واقع کیمپ میں جمعے کے روز مسلح افراد نے ایک مدرسے میں فائرنگ کردی اور چاقوؤں سے بھی لوگوں کو نشانہ بنایا۔بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق تین ہفتے قبل مہاجر کیمپ میں ایک روہنگیا کمیونٹی رہنما کو اس کے دفتر کے باہر قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے وہاں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تازہ ترین