• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ بھٹو کا نصرٹ بھٹو کی برسی پر جذباتی پیغام

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے اپنی مرحومہ دادی بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے اپنی مرحومہ دادی نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس کو اُنہوں نے ایک جذباتی کیپشن دیا۔


فاطمہ بھٹو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’غم ایک عجیب چیز ہے، جسے آپ وقت کے ساتھ مروڑنا سیکھتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مرحومہ دادی بیگم نصرت بھٹو کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ہر وقت اپنی دادی نصرت کے بارے میں سوچتی ہوں، میں اُن سے بات کرتی ہوں۔ میں اُنہیں اپنی خوشیاں اور پریشانیاں بتاتی ہوں۔‘

فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ ’میں اُن کا ہر دن شکریہ ادا کرتی ہوں جو اُنہوں نے مجھے دیا ہے، مجھے یہ یاد نہیں کہ وہ اب اس دُنیا میں نہیں، مجھے  صرف 23 اکتوبر کی تاریخ یاد ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا ’میری، بہادر پیاری اور خوبصورت دادی ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ سابق خاتون اوّل مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو 23 اکتوبر 2011 کو 82 سال کی عمر میں دار فانی سے رحلت فرما گئیں تھیں۔

تازہ ترین