• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ بھٹو اپنے دادا کے یومِ پیدائش پر جذباتی ہوگئیں

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو اپنے دادا کے یومِ پیدائش پر جذباتی ہوگئیں۔

فاطمہ بھٹو نے اپنے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 93ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر دادا کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


اُنہوں نے تصویر کے کیپشن میں جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیدائش سے تین سال قبل ہی میرے دادا اس دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔‘

فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ ’میں اپنے دادا اور اُن کی نسلی جدوجہد کو بہت یاد کرتی ہوں جو آج بھی لڑی جارہی ہے۔‘

واضح رہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 93واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پیدائش پانچ جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں ہی ہوئی جو سرشاہنواز کے تیسرے بیٹے تھے۔ جنہیں حکومت برطانیہ نے سر کا خطاب دیا تھا کیونکہ سیاست ہند میں اُنہیں ایک اہم حیثیت اور بڑا مقام حاصل تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو شاعرہ اور ادیبہ ہیں اور وہ پاکستان ، امریکا اور برطانیہ کے مختلف اخباروں میں کالم بھی لکھتی ہیں۔

1997ء میں پندرہ برس کی عمر میں فاطمہ بھٹو کا پہلا شعری مجموعہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان سے شائع ہوا تھا۔

تازہ ترین