کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان بھارت میچ کے موقع پر کرکٹ کا بخار عروج پر ہے۔شائقین بے چینی سے میچ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ جن لوگوں نے ایڈوانس میں ٹکٹ خریدے ہیں انہوں نے میچ دیکھنے کی بھرپور تیاری کی ہے۔ دبئی میں ٹکٹ کی بلیک مارکیٹنگ چوری چھپے جاری ہے۔ پاکستان بھارت کے علاوہ امریکا، کینیڈا اور یورپ سے شائقین میچ دیکھنے کے لئے دبئی پہنچے ہیں۔ بھارت سے کئی ارب پتی اپنے پرائیویٹ جیٹ پر دبئی پہنچے ہیں۔ دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے جہازوں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن شائقین نے میچ کی وجہ سے کرایوں کی پرواہ کئے بغیر دبئی کا رخ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہزار درھم والا ٹکٹ پانچ ہزار درھم میں فروخت ہورہا ہے۔کورونا ایس او پیز کی وجہ سے 70فیصد تماشائی میچ دیکھیں گے۔ سٹے بازوں نے روایتی حریفوں کے مقابلے میں بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔