• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ سپر اوور تک جائیگا، رمیز راجہ

لاہور (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سپر اوور میں جائےگا جس میں پاکستان کی فتح ہوگی۔ نجی یونیورسٹی میں طلبہ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جب بڑا میچ ہوتا ہے تو اس کا گراؤنڈ میں الگ منظر ہوتا ہے لیکن بھارت کے خلاف میچ کا دباؤ نہیں لینا، بس گیند کی طرف دیکھنا ہے، دباؤ لینے سے نہ رات کو نیند آئے گی نہ بھوک لگےگی،اچھا کھیلا بھی نہیں جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید