• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ ہاؤس میں محفل میلاد النبیﷺ کا اہتمام، علماء کی شرکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے بینکوئٹ ہال میں محفل عید میلاد النبیؐ کا اہتمام کیا جس میں معروف نعت خواں کے علاوہ مفتی محمد ابراہیم سوہو اور مفتی منیب الرحمٰن نے شرکت کی، پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں بحرین ، بنگلہ دیش ، انڈونیشیا ، ایران ، عمان اور قطر کے سفارت کار ، صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس ، مشیران ، تاجر ، مذہبی اسکالرز ، رمضان چھیپا ، مولاناشیر فاروقی ، ثروت اعجاز قادری ، حاجی حنیف طیب اور دیگر شامل تھے، معروف نعت خواں صدیق اسماعیل ، عمران شیخ عطاری ، غلام شبیر یوسفی ، حسن بن خورشید ، محمد کامران قادری اور ریحان قادری نے نعتیں پڑھیں، محمد ابراہیم سوہو قادری محمود اور مفتی منیب الرحٰمن نے حضور نبی اکرم ؐ کی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں گفتگو کی، وزیراعلیٰ سندھ نے پروگرام میں شرکت کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین