• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساجد حسن پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے دعا کرنے پہاڑوں پر چلے گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اداکار ساجد حسن نے آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دعا کرنے کی غرض سے پہاڑوں کا رخ کرلیا۔ساجد حسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت ہنزہ میں ہوں اور یہاں پہاڑوں پر پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے مقابلے کیلئے دعا کرنے آیا ہوں۔اداکار نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو اتنی بری طرح شکست دے کہ ہم ایک مرتبہ پھر کشمیر کا مسئلہ آگے لے کر آئیں، آج بہت مزے دار میچ ہے جسے ہمیں کھیل کی طرح ہی لینا چاہیے۔ساجد حسن نے قومی ٹیم سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس مقابلے میں جو بھی جیتے اسے مبارکباد دینی چاہیے لیکن ہمیں اپنی ٹیم سے پرامید بھی ہونا چاہیے کہ وہ ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے۔

دل لگی سے مزید