• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان ماضی میں اپنے بچوں کو نقصان پہنچانے کے خدشے کا اظہار کرچکے تھے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان آج کل اپنے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔بولی وڈ کنگ ماضی میں بھی اس خدشے کا اظہار کرچکے ہیں کہ ان کی شہرت کے باعث ان کے بچوں کو نقسان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

گزشتہ دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر لنگر انداز گووا جانے والے ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپے میں دیگر افراد کے ساتھ پکڑے جانے والے آریان خان کی گرفتاری کو اب دو ہفتے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک ٹیم گزشتہ روز شاہ رخ خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ منت پر بھی پہنچی تھی۔

اس پوری صورتحال کے تناظر میں شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں کہ انھوں نے ایک بار کہا تھا کہ میرا نام اور شہرت ان کی زندگی کو مشکل میں ڈال سکتی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔ 

2008میں جرمن ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں شاہ رخ نے کہا تھا کہ میرا سب بڑا خوف یا خدشہ یہ ہے کہ میرے خاندان اور بچوں کو میری شہرت سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں ان کے والد کی حیثیت سے تو پہچانا جاؤں لیکن یہ نہیں چاہتا کہ ان کی شناخت میرے بچوں کی حیثیت سے ہو۔

اہم خبریں سے مزید