ادتیہ پنچولی نے میری نابالغ نوکرانی سے زیادتی کی تھی: پوجا بیڈی کا انکشاف
بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ پوجا بیڈی نے 1990ء کی دہائی کے آخر میں ایک ایسا انکشاف کیا تھا جس نے فلم نگری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 1990ء کے دور میں ادتیہ پنچولی اور پوجا بیدی کے درمیان افیئر کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، حالانکہ ادتیہ پنچولی پہلے سے ہی زرین وہاب کے ساتھ شادی شدہ تھے لیکن پوجا کے ساتھ بھی اُن کا رشتہ ہر زبان زدِ عام تھا۔