• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دفاتر سےغائب رہنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دفاتر سےغائب رہنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ، میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے پہلا حکم نامہ جاری کردیا، ذرائع کے مطابق افسران کو دفاتر چھوڑنے یا کسی دوسرے محکمے کی میٹنگ میں جانے سے قبل اجازت لینا ہوگی ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میئرلاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کر دیا گیاجس میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے افسران سینئر افسران کو اطلاع دیئے بغیر دفاتر سے غائب رہتے ہیں، جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔میئر لاہور مبشرجاوید نے کہا کہ کوئی افسر ڈپٹی چیف آفیسر کو اطلاع کیے بغیر دفتر سے غائب نہیں ہوگا اور دیگر محکموں میں میٹنگ کی غرض سے جانیوالے افسران کو بھی پیشگی اطلاع دینا ہوگی، ورنہ پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین