• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر تفتیش مقدمات جلد مکملکیے جائیں، آر پی او

ملتان (سٹاف رپورٹر) زیر تفتیش مقدمات جلد از جلد مکمل کریں، سنگین مقدمات میں ملو ث اشتہاری مجرمان کو فوری گرفتار کریں۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ضلع ملتان کے زیر تفتیش مقدمات میں ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) عامر خان نیازی،ایس پی گلگشت حسن جہانگیر ،پرسنل سٹاف آفیسر محمد یوسف بھٹی، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ حساس مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے عدالتوں سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے ۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے۔
ملتان سے مزید