• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین مغربی اور سیکولر منصوبے کیخلاف بھرپور مہم چلائیں،سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے سوا تین سال میں ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ تین وزرائے خزانہ لگائے سب فیل ہوگئے۔ ایک ایسے شخص کو سٹیٹ بینک کا گورنر بنایا جو روپے کی قدر میں کمی کو باعث رحمت قرار دے رہا ہے۔ سودی معیشت سے جان چھڑائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ہمارے خاندانی نظام کو تباہ کرنے کے مغربی اور سیکولر منصوبے کے خلاف خواتین بھرپور مہم چلائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں خواتین یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں امیرجماعت نے جماعت اسلامی کے کارکنان سے بھی خطاب کیا ۔ سراج الحق نے کہا حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بیروزگاری کا عذاب مسلط ہے، اسمبلی سے پاس ہونے والے بل کا مقصد بھی خاندانی نظام کو تباہ کرنا ہے، این جی اوز باطل نظام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،حکومت کو شریعت سے متصادم پاس کردہ بل واپس لینا ہوں گے۔
اسلام آباد سے مزید