• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل نے عثمان مختار اور زنیرہ کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیدیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور ہردلعزیز اداکارہ سجل علی نے اداکار عثمان مختار کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔

سجل علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکار عثمان مختار اور اہلیہ زنیرہ کی مایوں کی تقریب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’ماشاءاللّٰہ! بہت خوبصورت جوڑی ہے۔‘

سجل علی نے اداکار عثمان مختار اور اہلیہ زنیرہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’دونوں کو بہت سی خوشیاں اور محبت نصیب ہو۔‘

واضح رہے کہ عثمان مختار نے اس سال کے آغاز میں زنیرہ کے ساتھ اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا جبکہ حال ہی میں اس جوڑے نے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں اپنی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا۔

تازہ ترین