• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ سے قبل شعیب اختر کا بابر اعظم کو مفید مشورہ

دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت میچ سے قبل سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کپتان بابر اعظم کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔ 

آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاک بھارت میچ ہونے جارہا ہے اور شائقینِ کرکٹ بےصبری سے میچ کے شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

پاکستان کی جیت کے لیے جہاں شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں تو وہیں سابق کرکٹرز بھی آج کے میچ کے لیے کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاک بھارت میچ سے چند گھنٹے قبل بابر اعظم کو مفید مشورہ دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شعیب اختر نے بابر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اہم بات یہ کہ سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔‘

شعیب اختر کے اس ٹوئٹ پر شائقینِ کرکٹ کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ آج کھیلا جائے گا، پاک بھارت ٹاکرے میں وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین