• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کالعدم تنظیم کی نمائش چورنگی تا فوارہ چوک ریلی

کراچی میں کالعدم تنظیم کی جانب سے نمائش چورنگی سے فوارہ چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا، پولیس نے رکاوٹیں لگاکر شرکا کو روکنے کی کوشش بھی کی۔

کالعدم تنظیم کی جانب سے نمائش چورنگی سے ریلی شروع ہوئی، شرکا ایم اے جناح روڈ سے گزرتے ہوئے آرٹس کونسل چورنگی پہنچے جہاں پولیس نے آس پاس کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگاکر بند کر رکھا تھا۔

پولیس کی بھاری نفری نے شرکا کو فوارہ چوک پر روکا اور مذاکرات کے بعد مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

اس کے بعد ٹریفک پولیس نے آرٹس کونسل اور فوارہ چوک کے اطراف بند کی گئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

تازہ ترین