وفاقی وزیر شیخ رشید نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 350 کارکنوں کی رہائی کی تصدیق کردی۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے 350 کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ انڈر اسٹینڈنگ کے تحت تاحال مریدکے پر سڑک دونوں اطراف سے کھولے جانے کے منتظر ہیں۔