• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے کارندوں سمیت 14 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اے وی سی سی نے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 4 کارندوں عبدالعلیم ،محمد شوکت،غلام مرتضیٰ اور عبدالقادر کو گرفتار کر لیا جبکہ انکا ایک ساتھی سید شاہد علی فرارہو گیا،گرفتارملزمان کے قبضے سے چار پستول، چاردستی بم اور اسلام آباد نمبر پلیٹ کی کار برآمد کی گئی ہے،نیو ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل لفٹر محمد عامر ملک کو گرفتار کرلیا ملزم نے 21اکتوبر کو قرطبہ مارکیٹ والی گلی سے موٹرسائیکل چوری کی تھی،ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور پستول کی گئی ہے ،رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نور محمد گوٹھ گڈاپ سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم ذوالفقار عرف کلو کو گرفتار کر لیا،ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی،مومن آباد پولیس نے شہری کو لوٹنے والے ملزمان عاطف اور محمد جمشید کو رنگے ہاتوں گرفتار کرلیا ،ملزمان سے اسلحہ اور شہری سے چھینا گیا موبائل فون، نقدی، شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات برآمد کی گئی ہیں جبکہ ملزمان کے زیر استعمال بناء نمبر موٹر سائیکل کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد پیپلزچورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو 25سالہ فراز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ 2فرار ہوگئے۔ابراہیم حیدری اور انوسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کےدوران محمد علی نامی شخص کے قتل میں ملوث 3 ملزمان جمیل،لقمان شاہ اورسجادکو گرفتار کرلیا۔بفرزون سیکٹر15-A/4 غوث اعظم مسجد کے قریب مبینہ پولیس مقابلےمیں3 ڈاکو ئوں 20سالہ حسیب ، 25سالہ زاہد اور25سالہ عامر کو گرفتار کرلیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید