• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے عملی اقدمات کی ضرورت ہے، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے عملی اقدمات کی ضرورت ہے، انتہاپسندی کو فروغ دینے والے ہی دہشتگردی کو آکسیجن فراہم کررہے ہیں،پاکستان کی ترقی اور امن وسلامتی کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے، اسلام امن وسلامتی اور احترام ا نسانیت کا درس دیتا ہے،کشمیر،فلسطین اور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کو نہیں روکا گیا تو دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے،پاکستان امن وسلامتی کی پہچان ہے ،دہشتگردی کرنیوالے اسلام وملک دشمن ہیں،پاکستان کے عوام انتہاپسندی کے خلاف ہیں مگر کسی کو ناموس رسالتؐ کے قانون میں ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے،سامراجی قوتیں پاکستان میں اسلام مخالف سرگرمیوں اورمنفی پروپیگنڈے پر کام کررہی ہیں، امن کو قائم ودائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ سامراج کی اسلام دشمن پالیسیوں پر نظر رکھی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید