• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جس شاخ پر بیٹھی، اسے کاٹ رہی ہے، نتیجہ کیا نکلے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ بد قسمتی سے اپوزیشن جس شاخ پربیٹھی ہے اسے ہی کاٹ رہی ہے،نتیجہ کیا نکلے گا، موجودہ حالات کے تناظر میں اسکا رویہ قومی مفادات کے متصادم ہے اور اس نے اپنی خفت مٹانے کی خاطر احتجاج کا سہارا لیا ہے-انہوں نے کہاکہ کوروناہو یا ڈینگی یا کوئی اور قومی چیلنج، اپوزیشن عناصر نے قومی مفادات کو ہمیشہ فراموش کیا۔ ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ پاکستانی قوم ان کے غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی-اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں - اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے ،تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے جو وہ پورا کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں،افراتفری نہیں۔انتشار پھیلانے والوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہوچکی ہے-

تازہ ترین