• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام مصطفی ٰ کے نفاذ میں ہی ملکی مسائل کاحل ہے،جماعت اہلحدیث

لاہور(خبر نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے قائدین امیر حافظ عبدالغفارروپڑی ،پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصراور مولوی محمد بشیر نے کہا ہے کہ وطن عزیز روز بروز نئے سے نئے بحران کا شکار ہوتا جا رہا ہے ، مہنگائی ،بے روز گاری ،کرپشن دن بدن بڑھتی جارہی ہے، تمام مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفیٰ کے نفاذ میں ہے جوقوم کا مطالبہ بھی ہے اور آئین کی ضرورت بھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ہندوستان کے مظالم انسانیت کے خلاف جنگی جرائم میں شمار کیے جاتے ہیں۔
لاہور سے مزید