آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف تاریخی جیت کے بعد پاکستانی کرکٹرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں فاسٹ بولر حسن علی نے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ گفتگو کی اور میچ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ویڈیو میں سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور محمد حفیظ سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے بھارت کو شکست دینے کے بعد اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور قوم کو مبارکباد دی۔
دوسری جانب جب قومی ٹیم کی بس جیسے ہی ہوٹل پہنچی، فینز نے بھرپور استقبال کیا، قومی کھلاڑیوں نے کیک کاٹ کر جیت کا جشن منایا۔