• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈبلیو ایم اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے جشن میلاد النبیؐ ریلی

کراچی(اسٹاف   رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع اول کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے محفل شاہ خراسان سے جشن میلاد النبیؐ ریلی نکالی گئی جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے عزاخانہ زہراء پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت الخدام اسکائوٹ نے کی ،ریلی کے راستوں پر پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں اور محفل شاہ خراسان پرکیک کاٹا گیا، چراغاں کیا گیا،ریلی میں رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ سجاد شبیر رضوی،مولانا کاظم علی شاہ کاظمی، شبیر حسینی، عظیم جاوا، ناصر حسینی،عسکری دیوجانی، سید ناصر آغا، حسن موسی، بیرسٹر مرتضیٰ،محمد صامن، امین خھانڈوالہ، علی عباس ماما، رضوان پنجوانی سمیت دیگر رہنما موجود تھےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سجاد شبیر رضوی کا کہنا تھا کہ رسول اکرم ؐکا کردار آپ کا حسن اخلاق دین اسلام کی تبلیغ اور پھیلائو کا سبب بنا،انہوں نے کہا کہ جو شخص قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتا ہے، رسول اکرم ؐ کو پیغمر آخر سمجھتا ہے اس کو دائرہ اسلام سے خارج نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ؐعاشقان رسول ؐکا اپنے نبی ؐسے تجدید عہد کا نام ہے۔

تازہ ترین