• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے 15ہلاکتیں رپورٹ

کراچی (بابر علی اعوان/اسٹاف رپورٹر) سندھ میں رواں سال ڈینگی وائر س سے15ہلاکتیں رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے لیکن محکمہ صحت کاشعبہ ویکٹر بورن ڈیزیز تاحال روزانہ کی بنیاد پر جاری کردہ اعداد وشمار کی رپورٹ میں ہلاکتوں کا ذکر نہیں کر رہا۔ پیر کو بھی جو رپورٹ جاری کی گئی اس میں ہلاکتوں کا کہیں ذکر نہیں کیاگیا تاہم ان کا انکشاف صوبائی محکمہ صحت کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوا جس کی صدارت وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کی ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر محمد جمن بہوٹو،ایڈیشنل ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر ارشاد احمد میمن اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ویکٹر بورن ڈیزیز ڈاکٹر تیرت داس ولاچہ نے شرکت کی ۔

اہم خبریں سے مزید