• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی ڈبلیو پی، 345 ارب 62 کروڑ 60 لاکھ کے دو منصوبے منظور

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 345ارب62کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے دو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ، صحت شعبے کیلئے 332 ارب 84 کروڑ 48لاکھ ،اعلی ٰ تعلیم کیلئے 12 ارب 78کروڑ 20لاکھ کےمنصوبے منظور کرلئے گئے،سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا،پنجاب میں صحت کے شعبے کیلئے 332ارب 84کروڑ 48لاکھ روپے مالیت کے صحت انشورنس پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ پر عملدرآمد کے منصوبے کی منظوری دی اور توثیق کے لئے ایکنک میں بھیج دیا ، منصوبے کے تحت پنجاب کی 100فیصد آبادی کو انشورنس سکیم میں شامل کیا جائیگا جو نادرا کے جاری کردہ شناختی کارڈ کے مطابق پنجاب کے مستقل رہائشی ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید