• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت عامہ شعبہ میں ریسرچ کا فروغ ضروری ہے‘ ائرمارشل (ر) جاوید احمد

اسلام آباد (وقائع نگار) ائر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ائرمارشل (ر) جاوید احمد نے صحت عامہ شعبے میں اعلیٰ معیاری ریسرچ کے فروغ پر زور دیا ہے۔ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہیلتھ کیئر ریسرچرز کو مختلف بیماریوں سے متعلقہ نقصانات، احتیاطی تدابیر، علاج معالجہ کو اپنے تحقیقاتی مقالوں کا موضوع بنانے کی تلقین کی۔ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ خان نے خیر مقدمی کلمات کہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عامر اکرام نے حالیہ ریسرچ پر روشنی ڈالی۔ فضائیہ میڈیکل کالج کے پرنسپل میجر جنرل (ر) محمد طاہر خادم نے معیاری تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تازہ ترین