• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتیں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے شہریوں کو ایک گاڑی ، ایک موٹرسائیکل، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات وغیرہ سے محروم کردیا گیا ۔ تھانہ آئی ایریا کے علاقے میں دو نامعلوم افرادنے سے موبائل چھین لیا، تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں ملک مظہر کے گھر سے تیس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اورنقدی ، شہزاد ٹاون کے علاقے سے کبیر کے گھر سے چھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری ہوگئی۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں نازیہ کی گاڑی سے تنویر نے لیپ ٹاپ اور نقدی چرالی ۔تھانہ رمنا کے علاقے میں حیدر الطاف کی لینڈ کروزر،کوہسار کے علاقے سے خیال محمد کا موٹرسائیکل چرا لیاگیا۔
تازہ ترین