• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو تاریخی شکست، صارم اختر بھی کھِل اُٹھے

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر حیرانی، پریشانی اور غصے کی تصویر بننے والے صارم اختر کا چہرہ بھی پاکستان کی تاریخی جیت پر کھِل اٹھا ہے۔

اپنے چہرے کے تاثرات کے سبب میم کی دنیا میں چھا جانے والے، کرکٹ کے متوالے صارم اختر پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں بھارت11 کی خوب درگت بننے پر بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان بمقابلہ بھارت کے ختم ہوتے ہی صارم اختر نے ہنستے مسکراتے جیت کا نشان بناتے ہوئے تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

صارم اختر کی نئی ہنستے ہوئے اور پرانی غصے اور حیرانگی کے تاثرات والی تصویروں کا کولاج بنایا جا رہا ہے اور ساتھ میں نئی میمز کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں گزشتہ اتوار کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 10 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

پاکستان نے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی بھارت کو 10 وکٹ سے ہرایا، اس سے قبل پاکستان نے 1983ء میں بھارت کو فیصل آباد ٹیسٹ میں 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

تازہ ترین