راولپنڈی کی عدالت نے تھانہ سول لائنز کی حدود میں 9 سالہ بچی زینب سے زیادتی کر کے اسے قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
زینب زیادتی و قتل کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم بابر مسیح اور محمد عدنان کو 2، 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے مجرمان کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
راولپنڈی کی عدالت کی جانب سے مجرمہ کویتا کو جرم چھپانے پر 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
واضح رہے کہ 22 مارچ 2021ء کو 9 سالہ زینب سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا۔