وزیرآباد(نمائندہ جنگ)وزیرآباد کے نواحی گاؤں ٹھٹی بلوچ میں نو سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ احمد نگر میں مقدمہ درج کرلیا ،جبکہ وزیراعٰلی پنجاب سردار عثمان اور چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ وزیراعٰلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے متاثرہ بچی اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آر،پی،او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے،متاثرہ بچی کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا،گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔