• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سے اپیل ہے کورونا ویکسین ضرور لگوائیں: ڈاکٹر فیصل سلطان


وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی مراکزِ صحت پر توجہ دے کر صحت کے شعبے کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ پرائمری ہیلتھ سسٹم کی سہولتوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے یہ بھی بتایا کہ تمام بنیادی مراکزِ صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین