• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور اکشے کے گانے’ میرے یارا‘ کی پہلی جھلک جاری

بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف نےاپنی فلم ’ سوریا ونشی ‘  کے گانے ’ میرے یارا ‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے۔

کترینہ کیف نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی فلم کے گانے ’ میرے یارا ‘ کا ٹیزر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔

اس گانے کے ٹیزر میں کترینہ کیف کے ہمراہ اداکار اکشے کمار بھی نظر آ رہےہیں ۔

انہوں نے گانے کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا یہ گانا معروف بھارتی گلوگار ارجیت سنگھ کی سحر انگیز آواز کے ساتھ کل ریلیز ہوگا۔


دوسری جانب اداکار اکشے کمار نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اس گانے کے ٹیزر کو شیئر کیا ہے۔


خیال رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار اکشے کمار اس وقت فلم ’سوریاونشی‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جوکہ رواں سال 5 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی ۔

معروف بھارتی ہدایت کار روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن اور رنویر سنگھ بھی جلوہ گرہوں گے۔

یہ فلم مارچ 2020 میں ریلیز ہونے والی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش صورتحال کےباعث کئی بار تاخیر کا شکار ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید