وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے کرانے کا بہترین موقع قرار دے دیا۔
ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ این اے 133 ضمنی الیکشن الیکٹورل ریفارم ایکٹ2017 سیکشن 103کے تحت ای وی ایم کے ذریعے ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس این اے 133 کا ضمنی انتخاب ای وی ایم سے کرانے کا بہترین موقع ہے۔