• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی نے حکومت سازی کیلئے بی اے پی کی حمایت کردی

ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی (ایچ ڈی پی) نے حکومت سازی کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی حمایت کردی۔

ایک بیان میں چیئرمین ایچ ڈی پی عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ پہلے دن سے موقف ہے کہ ہماری جماعت بی اے پی کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی اے پی کی اکثریت عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہے تو ان کی حمایت کی ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کی 2 نشستیں ہیں اور نئے وزیراعلیٰ کے لیے بی اے پی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین