• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان اور اننیا پانڈے کی چیٹ لیک، منشیات کے بارے میں بات چیت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)منشیات کیس میں گرفتار آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کی ایک اور چیٹ لیک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سامنے آنے والی نئی چیٹ میں اسٹار کڈز نے بھنگ سمیت دیگر منشیات سے متعلق بات چیت کی ہے۔واٹس ایپ چیٹس میں آریان نے ایک اچیت کمار نامی آدمی سے بڑی تعداد میں منشیات خریدنے کی بات کی اور80ہزار بھارتی روپے کی بھنگ منگوائی۔میڈیا رپورٹ میں کئی دیگر چیٹس سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے جو کہ دو سال قبل جولائی2019کی چیٹس ہیں، ان چیٹس میں آریان خان اور اننیا پانڈے نے مبینہ طور پر منشیات کے بارے میں بات کی اور چیٹ میں بھنگ کا ذکر کیا ہے۔پہلی لیک چیٹ میں آریان خان کو اننیا پانڈے بھنگ کے استعمال کا مشورہ دیتی رہی ہیں جس پر آریان خان حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ویڈ؟، جس کے جواب میں اننیا پانڈے کہتی ہیں کہ ہاں آج کل یہ ڈیمانڈ میں ہے، جس پر آریان خان کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے میں تم سے یہ رازادری سے لے لوں گا۔دوسری لیک چیٹ میں اننیا پانڈے منشیات کے کاروبار کا حصہ ہونے کا اعتراف کررہی ہیں، اور آریان خان ان سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا تم بھنگ لے آئی ہو جس پر وہ کہتی ہیں کہ میں لارہی ہوں۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 18مئی 2021کو ہونے والی ایک اور چیٹ میں آریان نے اپنے دیگر دو دوستوں کے ساتھ کوکین کے بارے میں بات کی اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا مذاق اڑایا۔

تازہ ترین