• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری، میکا سنگھ خاموش بولی وڈ پر برس پڑے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان تاحال جیل میں ہیں اور انڈسٹری کے زیادہ تر لوگ اس معاملے پر خاموش ہیں، گلوکار میکا سنگھ نے ایسے تمام افراد پر برس پڑے۔بھارتی گلوکار میکا سنگھ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر خاموش رہنے والے بولی وڈ اسٹارز پر برس پڑے، انہوں نے شاہ رخ خان کا ساتھ نہ دینے پر فلم انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لینے والے سنجے گپتا کے پیغام پر اپنا رد عمل دیا۔ٹویٹر پر سنجے گپتا نے اپنے ٹویٹ میں آریان خان کی گرفتاری کو شرمناک قرار دیا، اس پیغام پر میکا سنگھ نے جواب میں ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں۔میکا نے لکھا کہ یہ تمام لوگ ڈراما دیکھ رہے ہیں اور اس تمام تر معاملات پر ایک لفظ تک نہیں کہہ سکتے، انہوں نے شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایس آر کے کے ساتھ ہوں، اور ان کے بیٹے کو ضمانت ملنی چاہیئے۔گلوکار نے لکھا کہ فلم انڈسٹری میں سب کے بچے ایک بار جیل جائیں گے، تب جا کر یہ اتحاد دکھائیں گے۔واضح رہے کہ سنجے گپتا نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ شاہ رخ خان نے ماضی میں فلم انڈسٹری میں ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اب ان کے مشکل وقت میں فلم انڈسٹری کی خاموشی شرمندگی سے کم نہیں ہے۔یاد رہے کہ ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کیے جانے کے بعد ان کی درخواست ضمانت اب ہائیکورٹ میں ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اگر اب بھی آریان کو ضمانت ملنے میں مزید وقت لگا تو وہ اپنی سالگرہ اور دیوالی کا دن بھی جیل میں گزاریں گے۔

تازہ ترین