سکھر (اے پی پی)سکھر ،شکار پور اور دیگرشہروں میں مضر صحت دودھ کی فروخت عام ہوگئی۔ پیر کے روز سیشن جج شکارپور نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی كو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شکارپور اور دیگر شہروں میں پاوڈر اور كیمیکل ملا دودھ کھلے عام فروخت ہو رہا ہے جو فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔ اس مضر صحت دودھ اور دیگر ملاوٹ شدہ اشیا کی فروخت فوری طور پر روکی جا ئے اور كاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۓ ۔