کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پورشن بنانے والی مافیا کے خلاف بھی ایکشن میں آئے، سندھ حکومت اور ماضی میں صوبائی حکومت کا حصہ رہنے والوں نے اس شہر کو تباہ وبرباد کردیا ہے، کراچی کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا،کراچی میں پورشن بناکر اس کے بجلی، سیوریج اور گیس کے نظام کو برباد کردیا گیا، چائنا کٹنگ کے نام پر کراچی کو فروخت کردیا گیا، پورے صوبے میں صحت اور تعلیم کا شعبہ ناکارہ نظر آرہا ہے۔