• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ق ہومین رائٹس کےعہدیداروں کی نامزدگی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ق ہیومن رائٹس ونگ پنجاب کا اجلاس زیر صدارت صدر ثمینہ خاور حیات ہوا۔جس میں مختلف اضلاع کے عہدیداروں کو نامزد کیاگیا۔خوشاب سے ملک انور اعوان ایڈووکیٹ، سرگودھا سے ضرار احمد بٹر، بھکر سے ملک ظہیر اقبال ، پاکپتن شریف سے میاں نواز ڈولہ ، حافظ آباد سے یاسر عظیم چوہان ، ڈیرہ غازی خان سے آغا احمد مسعود سروزئی ایڈووکیٹ اور ننکانہ سے محمد اسلم فاروقی کو ضلعی صدرہیومن رائٹس ونگ نامزدکیا گیا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ہیومن رائٹس ونگ محمد اجمل ضیاءچیمہ و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
تازہ ترین