• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے شائقین کی اُردو بولتے ویڈیو وائرل


گزشتہ روز پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد گراؤنڈ میں پاکستانی تماشائیوں نے ’سیکیورٹی سیکیورٹی‘ کے نعرے لگائے اور کیویز کو اُن کا دورہ منسوخ کرنے کا جیت سے جواب دیا۔

اب گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نیوزی لینڈ کے شائقین کو اُردو بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد بنائی گئی جس میں پاکستانی تماشائیوں نے نیوزی لینڈ کے شائقین سے اُردو زبان میں پوچھا کہ ’سیکیورٹی کا مسئلہ ہوا؟‘ جس پر نیوزی لینڈ کے شائقین کہتے ہیں کہ ’ہوا۔‘

پاکستانی تماشائی اُن سے پوچھتے ہیں کہ ’اب آرام ہوا؟‘ جس پر وہ جواباََ کہتے ہیں کہ ’ہوا۔‘

نیوزی لینڈ کے شائقین کی اُردو بولنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بےحد وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ نے سیکیوٹی کو وجہ بناتے ہوئے میچ سے چند منٹ قبل دورہ منسوخ کردیا تھا۔

اس دورے کی منسوخی کے بعد کرکٹ شائقین میں بے حد غم و غصہ پایا جارہا تھا۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیکیورٹی کے حوالے سے کہا تھا کہ کیوی ٹیم کی سیکیورٹی کسی ہیڈ آف اسٹیٹ سے کم نہ تھی۔