• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ’سیکیورٹی سیکیورٹی‘ کے نعرے


شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں شائقین نے سیکیورٹی سیکیورٹی کے نعرے لگادیے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے ہیں اور اسٹینڈ میں موجود تماشائیوں نے ’سیکیورٹی سیکیورٹی‘ کے نعرے بلند کردیے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ نے سیکیوٹی کو وجہ بناتے ہوئے میچ سے چند منٹ قبل دورہ منسوخ کردیا تھا۔ 

اس دورے کی منسوخی کے بعد کرکٹ شائقین میں بے حد غم و غصہ پایا جارہا تھا۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیکیورٹی کے حوالے سے کہا تھا کہ کیوی ٹیم کی سیکیورٹی کسی ہیڈ آف اسٹیٹ سے کم نہ تھی۔ 

واضح رہے کہ اس میچ میں پہلے بولرز اور پھر بیٹسمین نے نیوزی لینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی تھی۔

تازہ ترین