• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: چکن کے بجائے سبزی پکانے پر خاتون کی شوہر سے جھگڑے کے بعد مشتبہ موت: 3افراد گرفتار 2 فرار

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 21 سالہ لڑکی کی شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد مشتبہ موت نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ اِس وقت پیش آیا جب اِس کے شوہر نے چکن پکانے کا مطالبہ کیا لیکن اِس نے سبزی بنا دی۔

اس بات پر دونوں میں شدید جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون کی پُراسرار طور پر موت واقع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق 21 اگست کو نِگم نے مقامی تھانے میں پہلے اپنی بیوی رینا کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی اور بعد ازاں تفتیش کے دوران اِس نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ جھگڑے کے بعد اِس نے اپنی بیوی کو زد و کوب کیا تھا۔

پولیس کے مطابق رینا کے شوہر نے اپنے بیان میں بتایا کہ جھگڑے کے بعد بیوی کی لاش کمرے میں پھندا لگی ملی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حقیقت میں خوف کے باعث نِگم نے رینا کی لاش کو رشتہ داروں کی مدد سے چادر میں لپیٹا اور اس میں مٹی بھر کر گنگا میں بہا دیا تھا۔

پولیس کو اب تک صرف رینا کا دوپٹہ دریا سے برآمد ہوا ہے جبکہ لاش کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب رینا کے بھائی ہورم سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس لاش کو برآمد کرے اور تمام ملزمان کو سخت سزا دلائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے اہلِ خانہ نے اپنے داماد پر الزام لگایا ہے کہ اِس نے قتل جہیز کے مطالبات پورے نہ ہونے پر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امروہہ شہر کی پولیس نے 21 سالہ خاتون کے شوہر نِگم اور اُس کے دو رشتہ داروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے جبکہ لڑکے کے والد سریش اور والدہ کنٹا فرار ہیں۔ 

ملزم کے خلاف جہیز کے سبب قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید