• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پسند کی شادی، خاندان والے عدالت میں گتھم گتھا

لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے خاندان والے ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے، پولیس نے لڑکی اور اس کے شوہر کو اپنی تحویل میں لے کر ہائیکورٹ سے روانہ کر دیا۔

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اقرا اپنے شوہر کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئی، لڑکی نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ اس نے پسند سے شادی کی اور شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔

عدالت نے لڑکی کے بیان پر اُسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، جیسے ہی دونوں کمرہ عدالت سے باہر آئے دونوں خاندانوں کے افراد ایک دوسرے سے الجھ پڑے، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

لڑکی کی ماں نے اسے ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور کھینچا تانی کی، اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے لوگوں کو منتشر کیا۔

تازہ ترین