• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات و واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 34سالہ ندیم جاں بحق ہوگیا ،نیو کراچی سیکٹر 11H میں گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ حفیظہ اور سپر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے 39سالہ سلیم جاں بحق ہوئے، اورنگی ٹاؤن میں گھر کی چھت سے گر کر 15 سالہ شیبا دختر رضا جاں بحق ہوگئی، پولسی کے بتایا کہ گھر والوں کے بیان کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے، سنٹرل جیل کے قریب غوثیہ کالونی میں عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر 7 سالہ محمد رمضانجاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید